ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد کا چڑیا گھر بند کر دیا گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا آخری چڑیا گھر بھی باقی جانوروں کی بیرون ملک منتقلی کے بعد بند کردیا گیا۔ چڑیا گھر میں دو ہمالین ریچھ ‘ببلو’ اور ‘سوزی’ وہ آخری دو جانور تھے جنہیں کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے تقریباً تین ہفتے بعد اس چڑیا گھر سے منتقل کیا گیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان سلیم شیخ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ

‘اسلام آباد کا چڑیا گھر عوام اور عملے سب کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘دونوں ریچھوں کو اردن میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا جائے گا’۔سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فور پوز انٹرنیشنل کی مدد سے اٹھایا گیا ہے، اسی گروپ کی سربراہی میں کاون کی محفوظ منتقلی کی گئی تھی، جبکہ گلوکارہ و آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ چیر بھی اس عمل میں پیش پیش رہیں۔ وہ پہلے کاون کی روانگی کے لیے پاکستان پہنچیں اور پھر کمبوڈیا پہنچنے پر اس کا استقبال کیا۔اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 35 برس کا طویل عرصہ گزارنے والے کاون کی گرتی ہوئی صحت سے چڑیا گھر کی خراب صورتحال سامنے آئی، جہاں کی صورتحال اتنی خراب تھی کہ مئی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے تمام جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا۔جانوروں کی منتقلی کے دوران 2 شیر اور ایک شتر مرغ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کا یہ چڑیا گھر 1978 میں 10 ہیکٹر رقبے پر قائم کیا گیا تھا اور وہاں قیمتی جانور رکھے گئے تھے۔انتظامیہ اب اسے جنگلی حیات کے تحفظ کا مرکز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جانوروں کی حفاظت و بہبود کے لیے قوانین نہ ہونے کے باعث پاکستان بھر میں چڑیا گھروں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ سال 2018 میں پشاور میں نئے چڑیا گھر کھلنے کے چند ماہ کے اندر ہی تقریباً 30 جانور ہلاک ہوگئے تھے، جس میں برفانی چیتے کے 3 بچے بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…