ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اعظم سواتی کے چارج سنبھالتے ہی 3 ٹرینیں بند، عوام سستی سفری سہولت سے محروم

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی)محکمہ ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس،بولان اور اکبر بگٹی ایکسپریس بند کر دی،موہن جو دڑو کا جیکب آباد سے روٹ تبدیل کر دیا گیا شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے کورونا کی وبا کا جواز ظاہر کرکے خوشحال خان خٹک ایکسپریس،بولان میل اور اکبر بگٹی ایکسپریس بند کر دی گئی ہے جس کے باعث اس روٹ

کے مسافر سفری سہولت سے محروم ہو گئے ہیں مذکورہ تین ٹرینیں مارچ سے بند ہیں جبکہ آمدنی نہ ہونے کا سبب بنا کر کراچی سے ملتان جانے والی موہن جو دڑو ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اب ٹرین کراچی سے ملتان سہون لاڑکانہ جیکب آباد،ٹھل،کندھکوٹ اور کشمور کے بجائے روھڑی حبیب کوٹ سے 10نومبر سے جا رہی ہے جو جیکب آباد و گردونواسمیت بلوچستان کے عوام سے زیادتی ہے ریلوے حکام نے کشمور سے آمدنی نہ ہونے پر موہن جو دڑو کا روٹ تبدیل کیا ہے جبکہ جیکب آباد سے ٹرین کو اچھی خاصی آمدنی ہوتی تھی جیکب آباد کو اس سہولت سے محروم کرنا زیادتی ہے جس پر انجمن تاجران کے ندیم قریشی،حاجی یوسف میمن،صابر پٹھان اور دیگر نے وزیر ریلوے اوروفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے مطالبہ کیا ہے کہ موہن جو دڑو کا جیکب آباد روٹ بحال کرایا جائے اس روٹ سے تو ریلوے کو اچھی منافع ہو رہا تھا فیصلہ نہ صرف مسافر دشمن بلکہ ریلوے دشمن بھی ہے اس لئے موہن جو دڑو ایکسپریس کا جیکب آباد روٹ بحال کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے شہر کے کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ تین ٹرینیں خوشحال خان،بولان اور اکبر بگٹی ایکسپریس بند کرنے سے دیگر ٹرینوں پر دباؤ بڑھا ہے جو کہ کورونا پھیلاؤ کا سبب ہے ٹرینیں زیادہ ہونگی تو مسافروں کا دباؤں کم ہوگا ٹرینوں پر ریلوے حکام اسکا نوٹس لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…