اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکمران جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں غیر آئینی اقدامات سے ہر صورت روکا جائے گا۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیر تک رابطہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکمران جماعت کی جانب سے
سینیٹ انتخابات کے الیکشن کو شو آف ہینڈز کے ذریعہ کرانے کے اقدامات کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر روکا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ حکمران جماعت اگر مارچ سے قبل سینیٹ الیکشن کراتی ہے تو عوامی رابطہ مہم کے علاوہ اعلیٰ عدالتوں میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی جاسکتی ہیں۔اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے بھی مشاورت پر اتفاق ہوا ہے۔