اسلام آباد (این این آئی) آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، سڑکوں پر ٹینکرز کھڑے کر دئیے۔ ترجمان ایسوسی ایشن کے مطابق پنڈی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے 8 گھنٹوں میں ترسیل ممکن نہیں، ٹینکرز
کی نقل و حرکت کیلئے وقت بڑھایا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔بعد ازاں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ٹینکر ایسوسی ایشن نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی،ہمیں کہا جارہا ہے کہ گزشتہ روزو ایک اور میٹنگ کروائی جائے گی۔