پشاور(این این آئی)جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا،علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے، سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی تھی، علی وزیر کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی ہے،پولیس حکام کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کے
حوالے کیا جائے گا۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے مطابق علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیاہے، علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائیگا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنیکا مقدمہ درج ہے۔علی وزیر کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔