جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضل الرحمان کے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ،محمود اچکزئی کا پنجابیوں کو زخم ، پی ڈی ایم میں کونسے لوگ شامل ہیں ، حیران کن انکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بار پھر اپوزیشن کو واضح پیغام دیا ہے کہ جلدی استعفے دیں، نیک کام میں دیر کیسی، این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم نے چوروں کا کوئی پریشر نہیں لیا ،پہلے ان کی اے ٹیم کا احتساب ہو رہا تھا، اب سب کا ہو گا، محمود اچکزئی کے بیانات قابل مذمت ہیں ، جس طرح چینی کی قیمت نیچے آئی ہے اب مافیا کی قیمت بھی نیچے آئے گی ،

رشکئی انڈسٹریل زون سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، کوہاٹ، چکوال، بونیر میں بھی انڈسٹریل زونز بنائیں گے،اے پی ایس کے سانحے کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے معاون خصوصی خیبر پختون خوا کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بچے کو ساتھ لگایا ہوا ہے کہ استعفے دے دو ورنہ میں نے استعفیٰ دے دینا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان چوروں کا پریشر نہیں لیا، پی ڈی ایم والے این آراو نہ ملنے پرمایوسی کا شکار ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ جب ان پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے، احتساب پر عمران خان نہ این آر او دیں گے نہ اس پر بات کریں گے۔شہبازگل نے کہا ہے کہ ان کو کیا پتا خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کو دوسری باری کیوں دی، پشارو نے جلسے میں پیغام دے دیا تھا ان کو سمجھ نہیں آئی پھر لاہور میں جلسہ کیا، خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ وہ دوسرے کو عزت دیتا ہے اور عزت لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو پیغام مل چکا کہ عوام لوٹ مار کے ساتھ نہیں، جب شوگر کمیشن کی رپورٹ آئی تو انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو سبق سکھائیں گے، مولانا فضل الرحمن نے جلسے میں نا زیبا زبان استعمال کی جس کی مذمت کرتے ہیں،

مولانا فضل الرحمن کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔شہبازگل نے کہاکہ پاکستان میں چند ایسے حکمران بیٹھے تھے جنہوں نے صرف ایک کام کیا قوم کو لوٹا، پاکستانیوں کا تعلق کسی جماعت زبان سے ہو سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔محمود اچکزئی سے متعلق انہوںنے کہاکہ کہ محمود اچکزئی کے لاہور اور کراچی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کسی کو ٹیلی فون کرنے پر غصہ آگیا ہے اور کوئی گالی دے کر

بھی خود کو عالم کہہ رہے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ جس طرح چینی کی قیمت نیچے آئی ہے اب مافیا کی قیمت بھی نیچے آئے گی ، کورونا وبا میں پوری دنیا میں مارکیٹ بند ہوئی پاکستان میں کھلی ہوئی ہے ، اب کورونا کی دوسری لہر میں اپوزیشن کہتی ہے لاک ڈاون نہیں کرنا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس پالیسیز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کوروناوائرس سے

متعلق جرات اور عقلمندانہ فیصلے کیے، آج سیمنٹ کی انڈسٹری، تعمیراتی صنعت بڑھ رہی ہے، یہ مذاق اڑاتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کیسے دیں گے ہم ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دیں گے۔شہبازگل نے کہا کہ مراد سعید دن رات محنت کررہا ہے کہ پورے پاکستان میں سڑکوں کا نیٹ ورک لائے، دوسری طرف بات ہورہی ہے کہ ہم جلسہ کریں گے اور اداروں کو گالیاں دیں گے، دوسری طرف بات ہو رہی ہے کہ حکومت گرا کر اقتدار ان کو دیا جائے۔ شہباز گل نے کہاکہ لاہور کے لوگوں نے کوروناوائرس کے

ایس او پیز پر عمل کیا پہلے تو جلسے میں آئے نہیں، لاہور کے لوگ جو جلسے میں آئے انہوں نے ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھا، اب جلسے کی تصاویر میں جعلی سازی کی گئی جس میں مریم نواز کی انگلیاں لمبی ہوگئیں۔شہبازگل نے سانحہ اے پی ایس سے متعلق کہا کہ اے پی ایس کے سانحے کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اے پی ایس کے واقعے سے ہماری تاریخ بدلی اور پاکستان نے ایک تاریخ رقم کی، اے پی ایس واقعے کے بعد قوم نے متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف جنگ کی۔دوسری جانب معاون خصوصی

کامران بنگش نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رشکئی انڈسٹریل زون سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، کوہاٹ، چکوال، بونیر میں بھی انڈسٹریل زونز بنائیں گے۔کامران بنگش نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے فیز ون مکمل کرلیا گیا ہے، دیر چکدرہ موٹروے کی بھی فزیبیلیٹی ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت ہوگی

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…