سندھ پولیس کا ایک اور مقابلہ ہائیکورٹ میں جعلی ثابت ہوگیا

16  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سندھ پولیس کا ایک اور مقابلہ ہائیکورٹ میں جعلی ثابت ہوگیا، عدالت نے پولیس مقابلے میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کو 6،6 ماہ قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث

چار اہلکاروں کو سزا سنادی، عدالت نے پولیس اہلکاروں پر 6،6 ماہ قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔پولیس اہلکاروں میں نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ کانسٹبل رانا طارق، اے ایس آئی نجف علی، باغ علی، شیر گوپانگ شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکہ سندھ ہائی کورٹ کے لاک اپ منتقل کردیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد میں 22 اگست 2018 کو مقابلے کا دعوی کیا تھا جس میں ایک ملزم اویس جعفری کو قتل اور ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی جو بعد میں ہائیکورٹ سے اپیل میں بری ہوگیا تھا۔ پولیس اہلکار تفتیش میں مقابلہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔پولیس اہلکاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر ایک دن کی بھی سزا ہوگی تو ان کی نوکری چلی جائیگی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو آدمی اور ماریں گے تو کیا ان کا انکا پروموشن ہوجائیگا؟

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…