کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی خریداری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹرافیگور نامی کمپنی نے کم از کم 3 اعشاریہ7 ڈالر پر ایل این جی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹرافیگور نے اس قیمت پر ایل این جی
کی پیشکش اپریل میں 1 سال کے لئے کی تھی۔ کمپنی ہمارے موجودہ معاہدوں کو اس مقررہ نرخ پر تبدیل کرنے پر راضی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس پیشکش پر کچھ بھی نہیں کیا، کل بھی ایل این جی ٹینڈر میں ایک ہفتے کے لیے کوئی کار گو پیش نہیں کیا گیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسروں کے لیے سب سے کم بولی 15 اعشاریہ 28 اور 12 اعشاریہ 95 ڈالرز تھی۔