کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ میں سردی پڑتے ہی ڈرائی فروٹ کی دکانیں اور ریڑھیاں سج گئیں لیکن ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی تولہ رام روڈ کی ڈرائی فروٹ مارکیٹ خشک میوہ جات سے سج گئی۔ان دکانوں پر مختلف اقسام کے خشک میوہ جات اس قدر خوبصورتی سے
سجائے گئے ہیں کہ دیکھنے والا خریدے بغیر نہیں رہ سکتا۔دوسری جانب ان خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چلغوزہ 7 ہزار روپے کلو، پستہ 2200 روپے کلو ،بادام 2400 روپے کلو ،کاجو 1600 سو روپے جبکہ خوبانی اور کشمش 500 روپے کلو اور انجیر 1200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔