اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ملکی نامور عالم دین مولانا طار ق جمیل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدسی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، مولانا طارق جمیل اب روبہ صحت ہیں اور انہیں معمول کی
ادویات دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی نئی تصویر بھی سامنے آئی ہے، جس سے ان کی طبیعت میں بہتری نظر آ رہی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت خراب تھی، کرونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال میں آج تیسرا دن ہے اور کل ان کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا، مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ، گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے، اطباء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔