اتوار‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے شیخ رشید ہی کافی ہیں

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد مارچ کو روکنےکیلئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ہی کافی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نےکہا ہے کہ اپوزیشن میں

ابھی تک اس بات کا اتفاق نہیں ہو سکا ہے کہ کس نے استعفے دینے ہیں تاہم سینٹ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد مارچ روکنے کے لیے ایک شیخ رشید ہی کافی ہیں جنوری میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین پر مسلسل حملے قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے اپنے بیان میں کہاکہ سعود عرب، کی سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے، ارضِ حرمینِ شریفین مسلمانون کی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکا م کے لیے ہم سعودی قیادت اور عوام کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے


یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…