اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ نہ تو فلاپ تھا اور نہ ہی عظیم الشان تھا ،یہ عمران خان کے 2011کے جلسے جیسے تھا لیکن اس میں عوام کا جوش کم نظر آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ ن لیگ کا تھا باقی پارٹیوں ک شرکت علامتی تھی ۔
اپوزیشن کے پاس استعفوں اور لانگ مارچ کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے ۔ حکومت کو مذاکرات کی آفر کرنی چاہیے۔ پروگرام میں موجود لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے ، یہ جعلی وزیراعظم ہے ، ہمارے مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہونگے ۔