جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پر (ن) لیگ کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج مریم نواز، سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر نامزد

datetime 15  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)مینار پاکستان پر جلسہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا جس میںمریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہدخاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما ئوکو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت15دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرکا ء نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔مقدمے میں کورونا ایس اوپیز اور سائونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ پی ایچ اے کے سکیورٹی افسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم انتظامیہ نے پارک کا گیٹ، جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی، ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کر کے پارک میں داخل ہوئے، فلیکسز، سرچ لائٹس لگانے کیلئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں، قومی ورثے کی حرمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔مقدمے میں مریم نواز ، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،خواجہ آصف، طلال چودھری، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، پرویز ملک، رانا مبشر ،شیخ روحیل اصغر، سمیع اللہ، ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر ،غزالی سلیم بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، میاں مرغوب احمد، چودھری شہباز

، رانا مشہود، چودھری اختر علی، ملک غلام حبیب اعوان، ملک وحید، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری ،رانا ارشد، میاں طارق، توصیف شاہ، عطا اللہ تارڑ، رانا ارشد، فیصل کھوکھر، مخدوم جاوید ہاشمی اورکرنل (ر)مبشر سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںنے ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی اور جعلی حکومت کی ایف آئی آرز کی کوئی حیثیت نہیں، یہ ایف آئی آرز ایک ہی حکم سے ختم ہو جائیںگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…