پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے عوام کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ’’ہسٹری آف دی پٹھانز‘‘ پڑھنے کی تجویز دیدی

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانون کو بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ مہینوں سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باقاعدہ طور پر مہینے ایک کتاب پڑھنے کی تجویر دی جارہی ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں کہ نوجوانوں کو کتابیں پڑھنی

چاہئیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ‘ اس مہینے میں، بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ پڑھنے کی تجویز دے رہا ہوں’۔وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ اس کا والیم 7 جو میں پڑھ رہا ہوں، وہ مجھ جیسے پٹھان قبیلوں سے متعلق ہے جو پچھلے ایک ہزار سالوں میں افغانستان سے بھارت آئے اور بھارت کے مختلف حصوں میں آباد ہوگئے’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ کتاب برصغیر کی تاریخ تشکیل دینے میں پٹھانوں کے کردار سے متعلق ہے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے اس کتاب کے مصنف نے ‘ہسٹری آف دی پٹھانز’ میں نہ صرف تاریخ بیان کی ہے بلکہ ان کے ثقافتی ورثے اور روایات کو بھی بیان کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ریمنڈ ڈبلیو بیکر کی ‘کیپٹلزم اکھیلز ہیل’ پڑھنے کی تجویز دی تھی۔یہ کتاب اس بات کی چشم کشا ہے کہ کس طرح وائٹ کالر مجرم، کاروباری شخصیات اور سیاستدان غیر قانونی طریقے سے منی لانڈرنگ کرتے ہیں اور لوگوں، اداروں اور ممالک پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ایلف شفق کی ‘فورٹی رولز آف لو’ پڑھنے کی تجویز دی تھی جو مولانا جلال الدین رومی اور ان کے ساتھ شمس تبریز پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں برس مئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران

نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز بھی دی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب ‘لوسٹ اسلامک ہسٹری’ پڑھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو

اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔کتابوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کچھ ٹی وی شوز دیکھنے کی تجویز بھی کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے رواں برس عوام کو ترک ڈراما ارطغرل غازی دیکھنے کی تجویز دی تھی اور رواں ماہ کے آغاز میں انہوں نے عوام کو پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک اور ترک ڈراما دیکھنے کی تجویز دی تھی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…