اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

غریب کیلئے روٹی نہیں،وزیراعظم کتوں کوامپورٹڈ غذا کھلا تے ہیں،جسٹس وجیہہ الدین احمدکی شدید تنقید

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام سے زیادہ اپنے پالتو جانوروں کی پرواہ ہے۔ عوام ووٹ کا صحیح استعمال کرکے ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کے اخبارات میں کچھ تصاویر شائع ہوئیں، جن میں ہمارے موجودہ وزیراعظم بنی گالا میں کتوں کو امپورٹڈ غذا مہیا

فرماتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے ایک سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھوڑوں کو سیب کے مربّے کھلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہانی وہی پرانی ہے۔ پاکستان کے غریب عوام کو تو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ ملازمتیں ہیں نہ سر کے اوپر چھتیں ہیں۔ اور حکمرانوں کو اپنے جانوروں کی پڑی ہے۔ لاڑکانہ جو اس وقت سندھ کا غیر رسمی دارالخلافہ ہے وہاں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔ اور بے نظیر ثانی کا کہنا یہ ہے کہ کتوں کو مارا نہ جائے اور اگر کسی نے غلطی سے ان کتوں کے اوپر ہاتھ کی صفائی دکھائی تو اس پر شدید ردِ عمل سامنے آتا ہے۔ اب یہی آوارہ کتے ہمارے بچوں کیلئے ریبیز جیسی خطرناک بیماری کے حامل ہوتے ہیں، لیکن یہاں تو دراصل کوئی عوامی حکومتیں ہیں ہی نہیں۔ یہاں تو تاریخ میں پڑھی جانے والی صورتحال ہے کہ غلط حکمران جب قابض ہو جاتے ہیں تو طوائف الملوکی کا دور دورہ ہوتا ہے۔ یہاں کوئی کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔ اور اگر تو بھگتان کوئی بھگت رہے ہیں تو وہ پاکستانی عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم صحیح لوگوں کو ووٹ دے کر منتخب نہیں کریں گے۔ اْس کی پہچان صرف یہ ہے کہ عوامی نمائندگی کے امیدوار کا ماضی داغدار تو نہیں۔ ہر ووٹر کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ امیدوار کا ماضی کیا ہے، تاکہ اس طرح کے لوگوں کا قلع قمع کیا جائے اور بہتر لوگ پاکستان کی حکمرانی کیلئے منتخب کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…