منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس کا وفاقی دارالحکومت میں 500 پبلک ٹوائلٹس بنانے کا حکم

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی دارالحکومت میں 500 پبلک ٹوائلٹس بنانے کا حکم دیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے

استفسار کیا کہ اسلام آباد میں پبلک ٹوائلٹس کا کیا بنا؟ جس پر کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ 100 پبلک ٹوائلٹس بنا رہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ 100 ٹوائلٹس سے کیا ہو گا؟ سڑک کے ساتھ ہر ایک کلو میٹر کے بعد پبلک ٹوائلٹ ہونا چاہیے۔کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ 100 میں سے 10 بنا دیے ہیں، باقی ٹوائلٹ بنائیں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد میں 500 پبلک ٹوائلٹس بنائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بلیو ایریا میں سروس روڈ پر پارکنگ ایریا بنا ہوا ہے، سڑک کے قریب پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں پارکنگ ایریا نہیں ہے، شاپنگ مالزختم کر دیں یا ان سے کہیں اپنی پارکنگ کی جگہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا میں نئی عمارتیں بن رہی ہیں، شاید ان میں پارکنگ کی جگہ نہیں رکھی گئی، جس پر کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے تمام نئی بلڈنگ مالکان سے کہہ دیا ہے کہ اپنی پارکنگ بنائیں۔کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…