اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فارمولا تیار کرلیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کیسے ہوگی؟ اس کے معاملات پالیسی میں طے
کرلیے گئے ہیں۔ملک امین اسلم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے موٹر ویز پر اور درآمد کرنے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرز کو میک ان پاکستان کی طرف راغب کریں گے۔