کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اس ضمن میں بتایاکہ سندھ اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلی کا دائرہ اختیار ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا نام تحریک
انتشار ہونا چاہئے، مافیاز کا حصہ وفاقی کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں۔پیپلزپارٹی سمیت11جماعتوں نے تحریک انصاف کی حکومت ہٹاؤ مہم، استعفیٰ جمع کرانے کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور بڑا اعلان کردیا صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مافیاز کا حصہ وفاقی کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں، چینی کی قیمت اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے کے لئے بڑھائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ابتک کاروائی نہیں کی، کیپٹن صفدر اور آئی جی معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوچکی ہے اس میں ملوث افراد کے نام بھی شامل ہیں۔مرتضی وہاب کا مزید کہا تھا کہ وفاقی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے جنوری میں گیس کا بحران بڑے گا۔