سجاول (این این آئی) جاتی کے قریب جوگی برادری کے 22خاندانوں نے اسلام قبول کرلیاہے، جاتی کے قریب موری اسٹاپ کے قریب ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے تقریب میں جوگی قبیلے کے بائیس خاندانوں نے مولانامحمد یوسف جتوئی کے ہاتھ پر کلمہ
پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔ فلاحی تنظیم کی چیئرمین حاجیانی امان نفیسہ کی جانب سے اس موقع پر نومسلم خاندانوں کو مبارکباد اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر نومسلم خاندانوں نے کہاکہ ہم اپنی خوشی سے مسلمان ہوئے ہیں اور آج خوش ہیں۔