اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا سے متاثر مولانا طارق جمیل سی ایم ایچ میں داخل

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملکی نامور عالم دین مولانا طار ق جمیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد(سی ایم ایچ )داخل ہو گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب تھی ، کرونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے

وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔تاہم ان کی طبیعت ٹھیک ہے ،ہسپتال میں 14 روز تک انہیں قرانطینہ میں رکھا جائے گا ۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں سے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔رواں سال حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا جو 23 مارچ 2021 کو دیا جائیگا۔گزشتہ سال وہ عارضہ قلب کے باعث بھی ہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے اور انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔یکم جنوری 2019 کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔بعد ازاں مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا تھا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…