اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کورونا ویکسین فنڈنگ سے متعلق ورلڈ بینک کی قرض کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی، ورلڈ بینک نے
پاکستان کو ویکسین فنڈنگ کیلئے نئے قرض کی پیشکش کی جسے پاکستان نے قبول کرنے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک سے ماضی کے قرض کے ازسر نو استعمال کی اجازت مانگی جس کے بعد ورلڈ بینک نے ماضی کے قرض کے نئے استعمال کی اجازت دے دی۔وزارت صحت ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو پی آرپی کیلئے 155 ملین ڈالر قرض دیا تھا، پاکستان کے پاس پی آرای پی کے 153 ملین ڈالر محفوظ ہیں، وزارت صحت نے پلاننگ کمیشن میں جمع پی سی ون واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت صحت نے پلاننگ کمیشن میں 138 ملین ڈالرکا پی سی ون جمع کرایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی فنڈنگ کیلئے ورلڈ بینک سے رابطہ کیا تھا، پاکستان نے ورلڈ بینک سے ویکسین کیلئے 153 ملین ڈالر امداد مانگی تھی، حکومت نے اقتصادی امور ڈویژن کے ذریعے ورلڈبینک سے رابطہ کیا تھا، عالمی سطح پر ممکنہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کاعمل جاری ہے۔