اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

اگر ایماندار شخص کے آنے سے ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوتا ہے تو مولانا طارق جمیل کو چیئرمین ایف بی آر لگا دیں،ڈاکٹر اکرام الحق کا وزیراعظم پر طنز

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی محقق اور بین الاقوامی ٹیکس کے وکیل اور ماہر امور محصولات ڈاکٹر اکرام الحق کا کہنا ہے کہ اگر ایماندار شخص کے آنے سے ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوتا ہے تو مولانا طارق جمیل کو چیئرمین ایف بی آر لگا دیں، ڈاکٹر اکرام الحق نے

وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف ایمانداری ہی ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کرسکتی ہے تو ہمیں مولانا طارق جمیل سے ایف بی آر کی سربراہی کی درخواست کرنی چاہئے۔انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قوانین اورٹیکنالوجی کا نفاذ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس جمع کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کی چابی ہے۔ واضح رہے کہ اکرام الحق نے یہ تبصرہ وزیر اعظم عمران خان کے 2018 کے انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران پختہ یقین کے تناظر میں آیا ہے کہ ایماندار قیادت لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس سے مطابقت کرنے والی ریاست کا درجہ حاصل کرنے پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایماندارانہ قیادت کے باوجوداقتدار میں دو سال گزرنے کے بعد بھی عوام کو ٹیکس کلچر اپنانے کے لئے اپنی بھرپور جدوجہد کی ہے۔پروگرام کے دوران انکشاف ہوا کہ قومی ٹیکس نمبر رکھنے والے تقریباً6.5 ملین افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تھے لیکن ان میں سے زیادہ تر 4.7 ملین یا 72 فیصدافراد نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…