اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ لیکن دراصل کتنے لوگ شریک ہوئے ؟ بڑا دعویٰ

datetime 14  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مینا رپاکستان پر تاریخ کا سب س سے بڑا جلسہ ہوا ہے ، ثبوت کے طور پر فوٹیجز اور تصاویر دیکھ لیں اور اس کے ساتھ عوام کا جوش و جذبہ بھی دیکھ لیا جائے ۔ ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے پانچ ہزار کے قریب کارکنان شریک ہوئے، میرے خیال میں جلسے میں

ایک لاکھ کے قریب لوگ شریک ہوئے ، میں جب آیا تو اس وقت لوگ اندر آرہے تھے۔ قبل ازیں پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہیں، اس بارے میں نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار سے پانچ ہزار افراد جلسے میں موجود ہیں، سپیشل برانچ نے تین سے چار ہزار افراد کی شرکت رپورٹ کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جلسے کو تاریخ ساز بنانے کے پی ڈی ایم کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں، مینار پاکستان کے میدان میں ہزاروں افراد کی گنجائش ہے لیکن گیارہ جماعتیں مل کر دس ہزار افراد بھی اکٹھے نہ کر سکیں۔ آزاد ذرائع نے جلسے کے شرکاء کی تعداد چھ سے ساڑھے چھ ہزار بتائی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں،مریم نواز نے والد کی سیاست کو تباہ کر دیا ہے ، یہ خود کوبند گلی میں دھکیل رہے ہیں ، ان پر رونا آتا ہے ، یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور آگے بھی ناکام ہونگے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تاہم کورونا وائرس کے دوران اپوزیشن لیڈر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جلسے میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے، یہ خود کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں،مریم نواز نے پہلے والد کی سیاست کو تباہ کیا۔ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے،یہ لوگ مل کر بھی اکٹھے

نہیں کر سکے، ان پر رونا ہی آتا ہے، یہ آج بری طرح ناکام ہوئے، آگے بھی ناکام ہوں گے۔دوسری جانب مریم نواز نے مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کا ذمہ دار ن لیگی رہنماؤں کو قرار دے دیا، کام نہ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر گریٹر اقبال میں ہونے والے جلسے کی ناکامی پر مریم نواز پارٹی پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہوگئیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے گلی گلی جاکر چلائی جانے والی بھرپور مہم بھی کام نہ آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ان افراد کی تلاش شروعکردی ہے جنہوں نے جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے کام نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو لگتا ہے پارٹی کے چند لوگوں نے جلسہ کامیاب بنانے کی کوشش نہیں کی، مریم نواز کو لگتا ہے پارٹی کے کچھ لوگ انہیں کامیاب ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…