کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش ، ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں واقع فریئرہال میں ایک لڑکی گاری میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب کچھ اوباش لڑکے اس تنگ کر رہے ہیں، لڑکی پریشانی کی حالت میں
مذاحمت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ اوباش نوجوانوں نے لڑکی کو تنگ کرنے کیساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ، جبکہ انتظامیہ نے واقعے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ نفری فرئیر ہال تفتیش کیلئے پہنچ چکی ہے ۔