ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف طبل بجا دیا گیا ،مولانا فضل الرحمان نے آنے والے دنوں سے متعلق حیران کن پیش گوئی کر دی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔مینار پاکستان لاہور میں پی ڈیم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ان کے استعفے ساتھ لے کر

جائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کو روکیں نہیں، انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینے چاہیں۔ دھاندلی کے ذریعے مسلط جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏فقید المثال اجتماع پر پی ڈی ایم کی جماعتوں اورعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال لاہور کی شاہراہوں سے ہمارا آزادی مارچ گزررہا تھا، آپ نے ساری رات ہمارے استقبال میں کھڑے ہو کر گزاری تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ناجائزحکومت مسلط ہے، ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی، زخم گہرے ہوتے جا رہے ہیں،احساسات میں غصے،ناراضی کاعنصر بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ پریشان ہیں۔ اگر ہم نے ان لوگوں کو مطمئن کرنا ہے تو انقلاب برپا کرنا ہو گا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان کا اسٹیٹ بینک بیان دے رہا ملکی تاریخ میں پہلے بار بجٹ زیرو سے نیچے چلا گیا، معیشت کی ابتری غریب بے روزگار نوجوان کو سبز باغ دکھائے اس کے مستقبل کو تاریک کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں سے تیس ہزار سے زائد ملازمین فارغ کر دئیے، حکومت نااہل و ناجائز ہے تو اسے برقرار رکھنے کیلئے جنات نے نہیں قوم نے کردار ادا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…