ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک 3 ارب انسانوں کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ  پراجیکٹ مکمل ہونے پر پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہونگے؟ عاصم سلیم باجوہ نے قوم کو آگاہ کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کامنصوبہ ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تین ارب انسانوں کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب کے دوران ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ منصوبہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ اس یہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں جو منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اس سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ سی پیک مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی ،ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ وژ ن پوری دنیاکیلئے ہے،سی پیک خطے میں بڑے پیمانے پربہتری لائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…