اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور جلسے میں کتنے افراد ہیں؟ حکومت کا حیران کن دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں،مریم نواز نے والد کی سیاست کو تباہ کر دیا ہے ، یہ خود کوبند گلی میں دھکیل رہے ہیں ، ان پر رونا آتا ہے ، یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور آگے بھی ناکام ہونگے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی

تاہم کورونا وائرس کے دوران اپوزیشن لیڈر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جلسے میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے، یہ خود کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں،مریم نواز نے پہلے والد کی سیاست کو تباہ کیا۔ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے،یہ لوگ مل کر بھی اکٹھے نہیں کر سکے، ان پر رونا ہی آتا ہے، یہ آج بری طرح ناکام ہوئے، آگے بھی ناکام ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر نے کہاکہ پی ڈی ایم کا جلسہ موسم کی طرح ٹھنڈا ہے ، اپوزیشن والے کہتے تھے لاہور جلسہ ریفرنڈم ہوگا ،لاہور کے لوگوں نے اپنا حق دہی ان کے خلاف استعمال کر کے ریفرنڈم دیدیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ڈی ایم والے دس ، پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں کر پائے اور یہ ان کیلئے عبرت مقام بن گیا ہے جس کا شاہد مینار پاکستان ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کو لاہور نے ریجیکٹ کر دیا ان کی سیاست اب کہاں پر کھڑی ہے یہ ان سے سوال پوچھا جائے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ٹی وی پر ماحول گرم ہے مگر جہاں جلسہ ہے وہاں ماحول گرم ہے ، جلسوں سے ہم پہلے بھی دبائو میںنہیںآئے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2011میں اکیلی جماعت تحریک انصاف نے جلسہ کیا تھا اور یہ گیارہ پارٹیاں مل کر جلسہ کررہی ہیں

آپ 2011کا بھی جلسہ دکھا دیں پتہ چل جائیگا یہ کتنے پانی میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے سیاسی حقیقت کے مطابق بات کریں ، یہ تو اپنے ذاتی مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ مہلک وبا ء میں عوام کو جھونک رہے ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلسے کے شرکاء کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنے علاقوں میں جاکر قرنطینہ کر لیں تاکہ وبا ان کے علاقے  میں نہ پھیلے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اخلاقی قوت ان کے پاس نہیں ہے اور افرادی قوت کا ایک ڈھکوسلہ تھا وہ بھی عیاں ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے پہلے دن سے واضح کیا ہے کہ ہم ان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں مگر ان کو این آر او نہیں دینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکمت عملی ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے کام کر تے رہیں گے ، اصلاحات پر کام کررہے ہیں ، مہنگائی نیچے

آنا شروع ہوگئی ہے ، حکومت عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے مصروف رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں یہ اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں ، پارلیمنٹ کو فعال بنالیں ، پارلیمنٹ میں آئیں بل پیش کریں ، یہ ان کی ذا تی جنگ ہے اسے قوم کی جنگ نہیں بنا سکتے یہ نوازشریف ، آصف علی زر داری اور مولانا فضل الرحمن کی ذاتی جنگ ہے اس کیلئے عوام استعمال نہیں ہون گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…