بدھ‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2025 

نجی ٹی وی چینل کا جلسہ گاہ خالی ہونے کا دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی) جلسہ گاہ اب بھی خالی لوگ نہ پہنچنے پر لیگی قیادت میں تشویش، نجی ٹی وی چینل نے جلسہ خالی ہونے کی خبر چلائی اور کہا کہ کارکنوں کی بہت کم تعداد ہے اور کرسیاں خالی ہیں، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لوگوں کے نہ پہنچنے پر لیگی قیادت اپنے اراکین اسمبلی سے ناراض ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے

پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ بالکل جھوٹ انشاء اللہ دیکھتے رہیے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مرکزی قیادت میں سب سے پہلے اسٹیج پر پہنچیں ۔ مریم نواز نے اپنے موبائل کے ذریعے پنڈال کی ویڈیو بھی بنائی ۔مریم نواز نے جلسے میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل بھی کی ۔ مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام ملک کی خاطرباہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی۔لاہور جلسے میں شرکت کے لئے جاتی امرا سے روانگی سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے، پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی، عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا دیں۔انہوںنے کہاکہ عوامی سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کوئی نہیں بچاسکتا، حکومت جانے والی ہے، پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ (ن)کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان


’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…