اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کی قیادت جلسہ گاہ اسٹیج پر پہنچ چکی ہے ۔ اس دوران کارکنان کی جانب سے بدنظمی دیکھنے میں سامنے آئی ہے ، کارکنوں نے کی اسٹیج پر چڑھنے کوشش ، سیکیورٹی پر مامور رضاکارون نے دھکے دے کر کارکنوں کو نیچے گرا دیا ۔
تفصیلات کے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی جانب سے آج لاہور میں مینار پاکستان گرائونڈ میں سیاسی پاور شو کیا جارہے جس میں گیارہ جماعتوں کے سربراہان سمیت اعلیٰ لیڈرا موجود ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ اسٹیج پر پارٹیز قیادت کے پہنچتے ہی کارکنان نے بدنظمی پیدا کرتے ہوئے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی جسے سیکورٹی پر مامور رضاروں نے ناکام بناتے ہوئے کارکنان کو دھکے دے کر نیچے گرا دیا ہے ۔ قبل ازیں مریم نواز کی ایاز صادق کے گھر آمد کے دوران گیٹ پر کارکنوں میں دھکم پیل ہو گئی ۔ سیکیورٹی گارڈ کے دھکا لگنے سے لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سمیت متعدد کارکن گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ، مریم نواز شریف ان کے گھر پہنچی تو اس دوران کارکنان میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور نے کارکنان کو دھکے دے کر پیچھے کرنا شروع کر دیا اس دوران (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق دھکا لگنے سے گملوں پر جا گریں تھیں ۔