کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ریسٹورنٹ کیلئے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئی اوقات کار
میں تبدیلی کر دی۔ ریسٹورنٹ کے لئے آٹ ڈور ڈائننگ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کردی ہے جبکہ پارسل اور ہوم ڈلیوری کیلئے رات 1 بجے ہوٹل و ریسٹورنٹ کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ نئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد31 جنوری 2021 تک ہوگا۔