ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے کرسی بچانے کیلئے شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایا،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو شاید وزیراعظم نے خود کو بچانے کے لئے وزیر داخلہ بنایا ہے لیکن سلیکٹیڈ وزیراعظم جان لیں عوام نے انہیں گھر بھیجنے کا تہیہ کرلیا ہے انکا گھر جانا ٹہر چکا، کتنے بھی کنٹینر رکھ لیں لاہور کا جلسہ ہوکر رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز

کلفٹن میں نیبرہوڈ پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، میونسپل کمشنر جنوبی اختر شیخ، رہنما پیپلزپارٹی خلیل حوت ،نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی سمیت دیگر شریک ہوئے نیبرڈ ہوڈ پارک کلفٹن کی ازسرِ نو تزئین و آرائش سندھ حکومت نے نجی این جی او کے اشتراک سے مکمل کی ہے نیبرڈ پارک میں چہل قدمی سمیت مختلف کھیلوں کے لئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے پارک میں خوبصورت اور رنگ برنگی بنچز، شیڈز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ شہری یہاں آکر لطف اندوز ہوسکیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ یہاں کی سوسائٹی نے ملکر منصوبہ تیار کرکے اسے عملی جامہ پہنایا ہے یہ جگہ ماضی میں تباہی کا شکار تھی آج پارک واک اور باسکٹ بال کا مرکز بنی ہے اسٹیٹ اور پبلک تعاون کو اور منصوبوں کو جاری اور آگے لے جایاجائے گا پچھلے دنوں کلفٹن کا پرانا ستر سالہ پارک گرین اسپیس بن چکا ہے 109 پارکس ڈیوک کئیے ہیں اسے نقصان پہنچانے والوں کو روکنے میں عوام ساتھ دیں یہاں کی عوام کے لئے ایک اور منصوبہ سیوریج کا بھی تعمیر کررہے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سیوریج کا اگلے تیس روز میں آغاز کردیا جائیگا بلاول ہاوس کے قریب بلاک 2 ایک کچرے کی کنڈی کو بھی گرین بیلٹ میں تبدیل کیا گیا ہے اب وہاں بچے کھیلتے دیکھتا ہوں بلاک 4 میں بھی روڈ کچھ دن

میں مکمل ہوجائے گا جنوبی ضلع میں پیپلز اسکوائر تعمیر کیا ہے جہاں تباہی تھی اب وہاں 3 سو گاڑیاں اور بائیکس کی پارکنگ ہوتی ہے اور پبلک اسپیس بنایا گیا ہے جو خوبصورت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے برنس روڈ اور حقانی چوک کو اربن اسپیس میں تبدیل کررہے ہیں وہاں بھی لوگ استفادہ کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے بھی کراچی کے لیے بھترین منصوبہ ہے جو

ٹریفک میں مسائل حل ہونگے ابراہیم حیدری روڈ پر ایک مقبوضہ زمین حاصل کرکے پبلک اسپیس بنایا گیا جس کا جلد افتتاح ہوگا لوگ حکومت کا ساتھ دیں ہم مزید بھتر کام کریں گیاس کے بعد بوٹ بیسن کو فوڈ اسٹریٹ اور شون سرکل ایریا کو پراپر ثقافتی طرز پر تعمیر کیا جائے گا سندھ حکومت مسائل کو سمجھتے ہوئے ہم کام کرنے کی کوشش کررہی ہے کراچیائٹس حکومت کا ہاتھ تھامیں

تاکہ بھتری اور فائدہ ہوسکے بنڈل اور بڈو جزائر پر تعمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نہ صرف سندھ حکومت بلکہ سندھ اسمبلی نے بھی قرارداد پاس کی جزائر میں میڈیا پرتعمیرات کی خبریں چلی کابینہ نے ہمیں ٹاسک دیا میں اور ناصرحسین شاہ نے وہاں جاکر جائزہ لیا وہاں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہاہے سوائے ایک ہیلی پیڈ اور

چیک پوسٹ کے کوئی تعمیرات نہیں ہورہی ہیں مینگروز کی کٹائی کیمتعلق خبریں تھی مزید سخت اقدامات کے لئے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں ایک اور سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہوسکتاہے وزیراعظم نے اپنے آپ کوبچانے کے لئے شیخ رشید کووزیرداخلہ بنایا ہو یہ اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو ملتان میں نہیں روک سکے لاہورمیں کیاروک پائیں گیحکومت کنٹینرزدینے کی

بات کرتی تھی اب ان کی پریشانی کاعالم دیکھنے کے لائق ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا ہے اب کچرابھی صاف کرکے دکھائیں گیمہنگائی کی وجہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں ہیں کمشنرکراچی چاہے بھی تو کنٹرول نہیں کرسکتا حفیظ شیخ سلیکٹیڈ تھے سلیکٹیڈ رہیں گے ہم چلے بھی جائیں لیکن اسکے باوجود یہ سندھ سے منتخب نہیں ہوپائیں گیگورنرہائوس کاسیاسی استعمال غلط ہے گورنرسندھ اس گھرکے تقدس کاخیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…