لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی میزبانی میں بروز اتوار مینار پاکستان پرہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرنے والی (ن) لیگی خواتین کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شناخت کیلئے قومی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر دوپٹوں اور چوڑیوں کے لئے الگ الگ رنگ الاٹ کر دیے ہیں۔ جس کا مقصد اس بات کا اندازا لگانا ہے کہ
کس حلقے کی خاتون رہنما جلسے کو بھرنے کے لئے کتنی خواتین کو لے کر پنڈال میں پہنچتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ہر حلقے سے 12 سو مردوں اور 250 خواتین کو ساتھ لانے کا ٹارگٹ سونپ رکھا ہے جبکہ پنڈال میں پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ کی سطح پر کرسیاں لگائی ہیں۔