جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

جلسے کے تمام گیٹ درجہ بندی کے مطابق شرکاء کے لئے مختص کردئیے گئے،ورکر، عام شہری،وی آئی پیز، وی وی آئی پیزکیلئے الگ الگ انٹری پوائنٹس

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی میزبانی میں مینار پاکستان پر بروز اتوار ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پنڈال کے داخلی راستوں کا تعین کرتے ہوئے دیگر تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مینار پاکستان کے گیٹ نمبر 1 کو سیاسی جماعتوں کے ورکروں کی ریلیوں اور عام شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

گیٹ نمبر 2 اور 3 کو وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کے داخلے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ گیٹ نمبر 4 اور 5 سے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کی خواتین سمیت عام خواتین شہری پنڈال میں داخل ہوسکیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جلسے کی مانیٹرنگ اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پنڈال میں مجموعی طور پر 150سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 44 کیمرے جلسہ گاہ کے سٹیج اور پنڈال کے حوالے سے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 56 کیمرے مینار پاکستان کے گرد نواح میں نصب کئے گئے ہیں جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں کی جامع تلاشی کے لئے داخلی راستوں پر 20 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ اس طرح جلسے کی براہ راست مانیٹرنگ کے لئے فائبر آپٹیکل بچھائی گئی ہیں۔ جن کے ذریعے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور سول سیکرٹریٹ میں بنائے گئے کنٹرول روم سے جلسہ گاہ کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے پنڈال کے مانیٹرنگ کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل 11 سیاسی پارٹیوں کے ہزاروں کارکنان جو جمعہ کی رات ہی سے جلسے گاہ پر موجود تھے نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پنڈال میں کرسیاں لگانے لائیٹوں کی تنصیب اور سٹیج کی تیاری کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ضلعی تنظیم انصار السلام کے کارکنوں نے سنبھال لی ہیں۔ ان تمام تیاریوں سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے ایک دفعہ پھر یوٹرن لے لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…