اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جو سوئٹزر لینڈ سے دو گنا بڑا ہے سیاحت سے سالانہ کتنے ارب ڈالر ز کی آمدن ہوتی ہے ؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی سیاحت ملک میں آج ہورہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ غیرمنظم سیاحت سے ملک کو نقصان ہوا، سیاحتی مقامات اور ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ

مری کے سیاحتی مقام پر بغیر منصوبہ بندی کے عمارتیں کھڑی کی گئیں، سیاحتی مقامات صاف ستھرے ہوں گے تو سیاح زیادہ آئیں گے اور جتنی سیاحت ملک میں آج ہورہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ موبائل فون سے بھی سیاحت کو فروغ ملا، لوگ سیاحتی مقامات پر جاکر تصاویر بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ اسکیئگ سے سالانہ 50 ارب ڈالرز کماتا ہے، ہمارا شمالی علاقہ سوئٹزرلینڈ سے دو گنا بڑا علاقہ ہے۔خیال رہے کہ ہر سال ملکی شمالی علاقہ جات میں ہزاروں مقامی و غیرملکی افراد سیرو سیاحت کیلئے رخ کرتے ہیں،اس کے علاوہ امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…