جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اس اے) کی جانب سے فلائٹ ا?پریشن کی منظوری کے بعد برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز جمعہ کو  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد لے کر پہنچی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری اور

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔برطانوی ایئرلائن کی پرواز 13 دسمبر کو اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے لیے جبکہ 14 دسمبر کو لاہور سے لندن ہیتھرو کے لیے روانہ ہوگی۔برٹش ایئرویز کے بعد پاکستان میں برطانیہ کی ایک اور ایئرلائن کے فضائی آپریشن کے آغاز کے موقع پر زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی’۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ورجن اٹلانٹک کے فضائی آپریشن کا آغاز برطانیہ اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانی افراد کے لیے بہت بڑا اقدام ہے، کئی دہائیوں کی نسبت آج پاکستان سفر اور سیاحت کے لیے زیادہ مربوط ہے۔دوسری جانب پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور ٹوئٹ کرتے ہوئے فضائی آپریشن کیآغاز کی مبارکباد بھی پیش کی۔ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں کرسچین ٹرنر نے کہا کہ 18 ماہ قبل کوئی برطانوی ایئرلائن، پاکستان نہیں آرہی تھی اور اب ایک ہفتے میں ہماری براہ راست 20 سے زائد پروازیں یہاں آتی ہیں، یہ پاکستان پر اصل اعتماد کی علامت ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کرسچین ٹرنر نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ورجن اٹلانٹک پاکستان آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ماہ قبل کوئی برطانوی ایئرلائن، پاکستان نہیں آرہی تھی اور آج ایک ہفتے میں ہماری براہ راست 20 سے زائد پروازیں یہاں آتی ہیں۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ یہ پاکستان پر کیے جانے والے اصل اعتماد کی علامت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ میں آج مانچسٹر سے آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ ہمارے 16 لاکھ پاکستانی نڑاد برطانوی، ہماری دوستی کا دل ہیں، ان کے پاس اپنے پیاروں سے ملنے، تعلقات بنانے اور تجارت کو فروغ دینے کے زیادہ آپشن میسر ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آپریشن کا یہ آغاز سیاحت اور کاروبار کے لیے بھی

اچھا ہوگا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا جب میں پاکستان پہنچا تو آپ نے مجھ سے خیالات کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد، کووڈ-19 کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود ، ہم نے ٹریول ایڈوائس تبدیل کی، انگلینڈ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی دیکھی اور اب برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک یہاں براہ راست آرہی ہیں۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ کیونکہ مشکل وقت میں

دوست ہی دوست کو آگے لے کر جاتا ہے، پاکستان-برطانیہ دوستی زندہ باد۔بعدازاں ورجن گروپ کے بانی رچرڈ برینسن نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان ان ابتدائی چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں ورجن اٹلانٹک نے کورونا وائرس کے باوجود اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔رچرڈ برینسن نے پہلی پرواز میں موجود نہ ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ پہلی افتتاحی پرواز ہے جس میں، میں موجود نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ٹائم میں تمام انتظامات کرنے پر پاکستانی حکام، برطانوی ہائی کمیشن

اور ورجن اٹلانٹک کی ٹیمز کا شکریہ ادا کیا۔اس ضمن میں ورجن اٹلانٹک کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں موجود ہیں جو لگ بھگ 16 لاکھ ہیں۔اعلامیے کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی نئی خدمات کاروبار اور تفریحی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے علاوہ لوگوں کو دوستوں اور عزیزوں سے ملنے کے لیے اہم رابطہ فراہم کرے گی۔ ++

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…