پشاور(آن لائن) مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا ، تنخواہ دار ، متوسط اور سفید پوش طبقہ کے لئے گھر کے ماہانہ اخراجات پورے کرناناممکن ہو گیا ہے حکومت کی جانب نوٹس لئے جانے کے باوجود مہنگائی کی شرح میں کمی نہ ہو سکی پشاور میں بڑا گوشت بغیر ہڈی کے 600روپے تک پہنچ گیا ہے ہڈی والا گوشت 450روپے اور قیمہ
500روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے سبزیاں ، پھل او رڈرائی فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مٹر ، ہری مرچ ، لہسن ، ٹماٹر ، آلو پھیکا ، پیاز ، فراشبین ، بند گوبھی ، کھیرا ،کریلا ، توری ، کالی چائے ، اعلیٰ کوالٹی کا گھی ، سرخ لوبیا ، دال مسور ، سفید چنا ، وغیرہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں