جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نیکٹا نے لاہور جلسے کے حوالے سے نیا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک نیا تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے۔تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد گروپوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور ا?ئندہ چند دنوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے

منسلک سینئر سیاسی  قیادت کو  بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان میں تیرہ دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اپوزیشن کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، شیخ رشید کا اپوزیشن کو پیغامصوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جب کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…