نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں بی ایس کی طالبہ 19 سالہ لڑکی حرا عثمان لڑکا بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق حرا عثمان پہلے گرلز کالج کی ہونہار طالبہ تھی اب اسے لڑکوں کے کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔جنس کی تبدیلی کے بعد نام حسن شاہ رکھنے والی حرا کا کہنا ہے کہ جنس کی تبدیلی کا احساس چار ماہ سے ہورہا تھا، چہرے کے
بال نمودار ہونے اور دیگر نفسیاستی مسائل پر ماہرین سے رجوع کیا جس پر سرجری کی گئی۔ گزشتہ روز حرا عثمان اب حسن شاہ بن چکا ہے۔ حسن کا کہنا ہے کہ قدرت کے اس معجزہ پر وہ بہت خوش ہے۔حرا عثمان 8 بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی اور اس کے دو بھائی تھے جو اب تین بھائی اور 7 بہنیں ہوچکی ہیں۔