جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

13 دسمبر کو جلسہ کرنے والو۔۔۔ شیخ رشید کاوزیر داخلہ بننے کے بعد پہلا بیان‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی طرح کی سیاست کرتے رہے تو عمران خان اگلے انتخابات بھی جیتیں گے، عمران خان کو اللہ نے عزت دی وہ مینار پاکستان سے اوپر گئے اور اپوزیشن مینار پاکستان سے نیچے جائیگی ،13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں،

حکومت کیلئے بہتری اور ان کیلئے ناکامی ہے،ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کی جارہی ہے ،اپوزیشن شوق سے اسلام آباد آئے ،ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے، نوازکو واپس لانے کے حوالے سے کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بطور وزیر داخلہ پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ جلسوں سے کچھ ہوگا عمران خان کہیں نہیں جارہے، یہ سیاستدان گلی گلی، کوچے کوچے جارہے ہیں، عمران خان کو اللہ نے عزت دی وہ مینار پاکستان سے اوپر گئے اپوزیشن مینار پاکستان سے نیچے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شوق سے اسلام آباد آئے، ہم نے بھی یہاں 126 دن کا دھرنا دیا تھا تاہم کچھ نہیں نکلا، ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں غیر ملکی فنڈنگ کی جارہی ہے تاکہ ملک میں اندر سے انتشار پھیلایا جائے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ سچائی کی سیاست میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، یہ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو دل کے اندر کی بات باہر لائیں کہ پھر کس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ صرف لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں اور کیسز سے نجات چاہتے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، حکومت کے لیے بہتری اور ان کے لیے ناکامی ہے، جبکہ یہ اسی طرح کی سیاست کرتے رہے تو عمران خان اگلے انتخابات بھی جیتیں گے۔شیخ رشید نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو بتائیں آپ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں؟انہوںنے کہاکہ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سجانے والوں سے عرض ہے کہ ملک سب سے عزیز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے اپنی ذمے داری کا پتا ہے اپوزیشن اتحاد کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…