مریدکے ( این این آئی )چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و نائب صدر مسلم لیگ (ن)رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان کے گھر جانے تک پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی ،لاہور کے جلسہ سے حکومت کے جانے کا آغاز ہوگا اور امید ہے لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔
اپنے بڑے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال اور دیگر کے ہمراہ ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے رابطوں میں دیر کردی ہے اب طبل جنگ بج چکا ،عمران خان کو اب این آر او نہیں ملے گا ،عمران خان اپوزیشن جماعتوں کو این آر او مانگنے کا کہہ کر قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتے ،قوم جان چکی اور اس کے اپنے ساتھی بھی جانتے ہیں ،جب کیس عدالتوں میں ہوں کوئی این آر او نہیں دے سکتا ،عمران کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کیخلاف فیصلہ دے چکی لاہور جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا ،ملتان ،گوجرانوالہ کی طرح لاہور میں حکومت نے رکاوٹیں پیداکیں تو سخت ردے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن)کے قائد ہیں انکا بیانیہ ہی چل رہا ہے انکے بیانیہ سے کسی کو اختلاف نہیں ۔انہوں نے کہا مریدکے نارنگ فیروزاوالہ کوٹ عبدالمالک اور شرقپور شریف سے پانچ سو چھوٹی بڑی گاڑیوں کا قافلہ لاہور جلسہ میں شرکت کرے گا۔