پی ٹی آئی حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح صنعت کاروں اور جاگیرداروں کو نوازنا شروع کردیا، حیرت انگیز دعویٰ

7  دسمبر‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن ) ریلوے پریم یونین کے مرکزی راہنماخالدمحمودچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح صنعت کاروں اور جاگیرداروں کو نوازنا شروع کردیا ہے،مہنگائی کے مارے غریب مزدور اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے مراعات یافتہ صنعت کاروں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ مزید مراعات کا اعلان کردیا،

توقع تھی کہ حکومت پنے انتخابی وعدوں کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے گی مگر حکومت نے اپنے انتخابی وعدے فراموش کر دیئے ہیں ،ایک لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا گیا ہے،مزدوردشمن پالیسیوں نے حکومت سے وابستہ توقعات کو خاک میں ملادیاہے جس کا خمیازہ اسے آئندہ الیکشن میں بھگتناپڑے گا ۔ پی ٹی آئی کو ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہئے۔ حکومت غربت کے خاتمہ کے بجائے غریب کا خاتمہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ریلوے ملازمین ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، ملازمین نے دن رات جان فشانی کے ساتھ محنت کی ہے جس کے نتیجے میں آج خسارہ بھی کم ہوا ہے اور اور ریلوے بھی دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے ۔ سابق حکمرانوں نے پی آئی اے اور سٹیل مل کو خسارہ سے بچانے کے لیئے امدادی پیکیج دیئے مگر وزیر اعظم کی طرف سے ریلوے کے لیئے اعلان کیا گیا گیارہ ارب روپے کا پیکیج فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے میںسیاسی بنیادوں پر بھرتی کی بجائے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ گزشتہ کئی برسوں سے تعمیراتی فنڈز کے نام پر تنخواہوں سے پانچ فیصد ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے،اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کا جس پیکیج کا وفاقی حکومت نے

اعلان کیا ہے پاکستان ریلوے میں فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ٹرین آپریشن سے منسلک تمام کیٹگریوںکوآپریشنل الائونس دیا جائے،گینگ مین،ٹرالی آپریٹر،کی مین ،گیٹ کیپر،میٹ سمیت گریڈ فور کے تمام ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے، ٹی اے ،جی پی ایف اورگرایجوٹی کی فی الفورادائیگی کی جائے،پانچ فیصدکٹوتی بندکی جائے، ریلوئے ملازمین کے یتیم بچوںکوکنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوںپربھرتی کیاجائے۔ٹی ایل اے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…