بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز شریف کے جلد جیل جانے سے متعلق پنجاب حکومت نے عندیہ دیدیا ‎‎

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد مریم نواز اپنے اصل گھر جیل جائیں گی، یہ عدالت نے طے کرنا ہے کہ ان کی ضمانت کب منسوخ ہو رہی ہے،ہم نہیں چاہتے اپوزیشن کا کورونا علاج کرے ہم ان کا آئینی عدالت سے علاج چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

خصوصی بچوں کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے موضوع پر بات کرنے آئی ہوں جو ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار ہیں،ہماری ترجیحات اور ذمہ داریاں ان خصوصی افراد کو معاشرے کاکارآمد شہری بنانے کے لیے ہیں،سرکار کے ساتھ غیر سرکاری ادارے مل کر اس بوجھ کواٹھائیں ا،صل وی آئی پی لوگ یہ ہیں ان کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنا وزیراعلی کا ویژن ہے،یہاں شاہی خاندان اور سیاسی افراد کے موروثی لوگ وی آئی پی رہے،پہلی بار حکومت پنجاب نے ایک پالیسی بنائی جس میں ان کے لئے معیاری تعلیم صحت سمیت دیگر ایشوز پر جدید طریقے اپنائے۔ا نہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جس گھر میں یہ رہتے ہیں وہ مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو قدرتی معذوری ہے مگر کچھ زخمی اور اخلاقی معذوری کا شکار ہیں اور پی ڈی ایم کا ٹولہ ہے،اس ٹولے نے عوام کو کورونا کے آگے دھکیل دیا ہے اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں،ایسے افراد کے لیے ہم قانونی اور آئینی اداروں کو مضبوط کررہے ہیں، ان لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنایا، ہم سیاسی غلاموں کو آزاد کرائیں گے اور ایسے ٹولے کا بھی علاج کریں گے،یہاں سیاسی پوسٹ مارٹم ہوگاجو جسمانی لنگڑے حکومت کو نیچادکھانے میں مصروف ہیں یہ حکومت دشمنی نہیں عوام دشمنی ہے،یہ دل پشوری

پروگرام نہیں چلے گا۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم قیادت کرتے ہیں،انتظامی ذمہ داری وزیراعلی پنجاب پر ہے،حالات واقعات کے مطابق اپوزیشن کو دوائی دی جائے گی،یہ پی ڈی ایم کورونا ہے،وائرس دیکھتا نہیں کہ ثنااللہ کا چہرہ ہے،کویڈ اور ان کی کرپشن کا کھیل جاری ہے،کرپشن کا کورونا کویڈ کورونا کے ہاتھوں چاروں خانے چت ہوگا،ہم نہیں چاہتے کورونا ان کا علاج کرے ہم آئینی عدالت سے ان کا علاج چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…