سیالکوٹ (این این آئی) ایک رپورٹ کے مطابق 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو رہی ھے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر
سکتی ھیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرھن ھوگا جو صبح10:41 بجے ختم ھوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرھن ھوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے. ھم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسں کا شکار ھو سکتے ھیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں.اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں.خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ھے اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ھے وھی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ھے.اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال،دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،
کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔پی ڈی ایم نے بالائی علاقوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پیر
سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جو بدھ کی صبح تک صوبے میں موجود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اس موسمی صورتحال کے باعث پیر سات دسمبر اور
منگل آٹھ دسمبر کو کوئٹہ، ڑوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، چاغی، نوشکی، بولان، شیرانی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ جاری کیا ہے۔