منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سابق جنرل کورونا سے انتقا ل کر گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد، اسلام آباد(این این آئی)کرونا وائرس کے باعث ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل و چیئرمین پبلک سروس کمیشن محسن کمال انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق ریٹائرڈ جنرل محسن کمال جو چیئرمین پبلک سروس کمیشن بھی رہ چکے ہیں

جو کرونا کی وباء کے باعث انتقال فرما چکے ہیں،سیاسی و سماجی شخصیتوں کی جانب سے اظہار تعزیت،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اظہار افسوس،وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عظیم سپوت محسن کمال جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،جبکہ آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اُن کی خدمات سنہری حرفوں میں لکھی جائیں گی ۔یاد رہے محسن کمال نے اپنے گھر میں قرنطینہ کررکھا تھے۔دریں اثنا ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.94 فیصد ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق میر پور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق کراچی 17.39 فیصد پہلے اور پشاور 16.02 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 11.26 فیصد تک پہنچ گئی ،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 12.36 فیصد ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 10.83 فیصد ہوگئی، بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد، گلگت میں 3.92 فیصد ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.16 فیصد تک پہنچ گئی،خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 11.47 فیصد ہوگئی ۔

پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.02، سندھ میں 11.47 فیصد ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 2.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ملک بھر میں کورونا کے 2436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک بھر میں کورونا کے 327 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…