اب مقابلہ سینیٹ‌ اور نیب کا ہے،پورے پاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،نیب کو ہر حال میں بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا گیا

6  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے نیب کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلیک لسٹ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب کی عزت نہ عدلیہ اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے ہے ،نیب جس کو مرضی گرفتار کرے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب کو ہر جگہ نے نقاب کریں گے، ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے، یہ نیب اور میری نہیں نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے،

سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، متاثرین کو بھی بلائیں گے، متاثرین نیب سے سلوک سب کے سامنے سینٹ کمیٹیوں میں بتائیں گے، اب نیب کا احتساب ہوگا ،نیب کی طرح چھپے کمرے میں تحقیقات نہیں کریں گے، حکومت و اپوزیشن کے ساتھ ملکر نیب کی طاقت میں کمی کیلئے قانون سازی کی کوشش کروں گا۔ اتوار کو یہاں نمائندہ سول سوسائٹی سیدہ ثمینہ شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا ہے اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے،نیب پر لوگ ہنس رہے ہیں، ادارہ بدنام ہورہا ہے،نیب جس مرضی کو گرفتار کرے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ کسی اور ادارے کے سامنے،میں نے وزیراعظم کو نیب سے متعلق خط لکھا ہے، آرمی چیف کو بھی لیٹر بھیجوں گا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، ہر حال میں اجلاس بلائیں گے،نیب کو ہر جگہ ایکسپوز کرینگے، متاثرین کو سینٹ میں بلائیں گے،سینٹ نیب کے ذرائع آمدن چیک کریگا، نیب کا احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نیب ملازمین کی ڈگریاں چیک کرائیں گے، انجینئر منگی کی تحقیقات کریں گے کہ یہ کسطرح تعینات ہوا ؟یہ بے نامی کام کرتے ہیں،اب نیب اور میری جنگ نہیں بلکہ نیب اور پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں نے مجھے کالز کیں کہ

آپ نیب کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نیب کی طرح چھپے کمرے میں تحقیقات نہیں کرینگے،متاثرین نیب کا سلو ک سب کے سامنے سینٹ کمیٹیوں میں بتائیں گے۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب کے تحویل میں کتنے لوگ مارے گئے ہیں ،ان سب کو بے نقاب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں تمام سفرا اور ممبران پارلیمان سے ملاقات کرونگا،میں نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤنگا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت و اپوزیشن کے ساتھ ملکر نیب کی طاقت میں کمی کیلئے قانون سازی کی کوشش کرونگا۔ اس موقع پر نمائندہ سول سوسائٹی سیدہ ثمینہ شاہ نے کہاکہ ہمیں یہی سمجھ نہیں آرہی کہ احتساب کس کا ہونا چاہیے،نیب سیاسی و ذاتی انتقام کی بنیاد پر احتساب نہ کرے،نیب نے احتساب کرناہے تو میرٹ پر سب اداروں کا کرے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہر چیز میں آصف زرداری کو

نہیں ڈالنا چاہیے،کیا صرف سیاستدان ہی احتساب کے لیے رہ گئے ہیں،اب صرف نیب کا احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ کے ریکوزیشن اجلاس میں نیب کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ نیب لوگوں کا میڈیا ٹرائل کرتا ہے،ہم نیب قانون میں ترامیم لائیں گے،، حکومت و اپوزیشن کا جلد اتفاق ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ میں آئندہ پریس کانفرنس اکیلے نہیں کرونگا، آئندہ تاجروں کو بھی ساتھ لاؤنگا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی عزت کرتا ہوں، سینٹ کے ذریعہ انکی مدد کیلئے تیار ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ہم تمام پلی بارگین والوں کو سینٹ میں بلائیں گے اور ان سے پوچھا جائے گا آپ نے پلی بارگین کیسے کی؟۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب قوانین میں ترمیم نہ کرکے مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی نے بہت بڑی غلطی کی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نیب قوانین میں ترمیم چاہتی تھی اور میںبھی اس وقت سینیٹر تھا تاہم مسلم لیگ (ن) اس وقت راضی نہیں ہوئی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ

تمام سنیٹرز متفق ہیں کہ نیب کا احتساب ہونا چاہیے ،نیب کے نوٹسز سے اب کوئی نہیں ڈرتا،نیب لوگوں کی عزت اچھالتا تھا، اب ہم انکی عزت اچھالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا رئیل اسٹیٹ پیکج نیب کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوا،نیب کاروبار تباہ کررہا ہے، کراچی اور اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام زیرو ہوگیا،ہم لوگوں کے سامنے لائیں گے کہ نیب کیا چیز ہے۔ ایک سوال پر

انہوںنے کہاکہ میں جمہوری نظام سے مایوس نہیں، فوج پاکستان کا اہم ادارہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف نے تاجروں کو بلایا تو انکا اعتماد بڑھا،آرمی چیف سے سیاست کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے ملوں گا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب نے غوری ٹاؤن سمیت جتنی جگہوں پر جو انوسٹمنٹ کی ہمیں معلوم ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…