بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہمیں این آر او نہیں بلکہ عمران خان سے۔۔۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم سے کیا چیزمانگ لی؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہمیں این آر او نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے،مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھاہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو لاہور کا

جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اب ان کا صرف دھمکیوں پرگزارا ہے،عوام اب نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب آپ کو بچا نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے اپنے حلقوں میں جانے والے اراکین اسمبلی کو عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا ہے،کارکنوں نے واضح کہا ہے قومی سلامتی کے ادارے کیخلاف بیانیے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنان برملا کہہ رہے ہیں بیرون ملک چلے جانے والوں کی کرپشن کا دفاع ہم کیوں کریں؟، طویل عرصے تک حلقے کا رخ نہ کرنے پر کارکنوں نے شاہد خاقان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں کا کہنا ہے قیادت کو عوام کی بجائے اپنے مسائل کی فکر لا حق ہے، پہلی لہر میں ہم خود کہتے رہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہی اور آج جب دوسری لہر آئی ہے تو ہم خود جلسے جلوس کر رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کے لا تعلق ہونے پر مریم نواز نے خود باہر نکلنے کا فیصلہ کیاہے لیکن عوام انہیں بھی پذیرائی نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…