بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم’’کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا، بھان متی کا کنبہ جوڑا‘‘کی عملی تصویر، فیاض الحسن چوہان کی شدید تنقید

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ نام نہاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ڈی ایم کو

اب تک چاروں صوبوں سے ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ملا ویسے ہی زندہ دلان لاہور سے بھی مکس اچار پارٹی کو سوائے خجالت کے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2018 الیکشن سے پہلے ہی مینار پاکستان جلسے میں لاہور کی عوام نے عمران خان کو اپنا وزیراعظم چن لیا تھا۔ پنجاب کا دل لاہور غیر متحدہ اپوزیشن کے ملک دشمن بیانیے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور خاندانی سیاست کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم “کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا، بھان متی کا کنبہ جوڑا” کی عملی تصویر ہے۔ کرپشن کے ان عظیم کرداروں کو چاہیے احتساب کا سامنا خشوع و خضوع سے اور باجماعت کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…