کراچی (این این آئی) کون صحیح کون غلط، سندھ حکومت اور ریسکیو ادارے کی جانب سے کورونا سے انتقال کرنے والوں کے اعداوشمار میں زمین آسمان کا فرق سامنے آگیا۔ ایدھی حکام نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 25 اموات کی تصدیق کی
جبکہ صوبائی حکومت کے مطابق گزشتہ روز کرونا سے 8 اموات ہوئیں۔کون صحیح کون غلط ہے؟ سندھ حکومت اور فلاحی ادارے کے کورونا ہلاکتوں کے اعدادوشمار میں دو تہائی سے زیادہ کا فرق۔ گذشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 بتائی جبکہ ایدھی حکام نے صرف کراچی میں کورونا سے 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا نے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔ ہمارے پاس کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے اعداد و شمار بالکل ٹھیک ہیں۔