ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پٹواری کا پرائیویٹ منشی حکومتی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگا گیا، بدعنوانی کے سکینڈل میں اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی)ب ہاولنگر ضلع کی تحصیل ہارون آباد کی رجسٹری برانچ میں کروڑوں روپے کا کرپشن ا سیکنڈل منظر عام پر آگیا۔شہری پٹواری کا پرائیویٹ منشی اعلیٰ حکام سے ملکر حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا سالانہ خسارہ دیکر کروڈ پتی بن گیا۔پٹواری تبدیل ہونے کے باوجود با اثر منشی زبردستی متعلقہ پٹواری کا منشی بن جاتا ہے۔ دوکانوں تعمیر شدہ مکانوں کو خالی پلاٹ ظاہر

کر کے کرپٹ ٹولہ حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ٹی ایم اے سے غیر منظور شدہ کالونیوں کے پلاٹوں وغیرہ کی رجسٹری پابندی کے باجود کی جا رہی ہیں۔کرپشن سکینڈل میں منشی،پٹواری،رجسٹری محرر،سب رجسٹرار ودیگر اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف۔پراپرٹی مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی بے بس دکھائی دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے معزز شہریوں امانت وغیرہ کی جانب سے پر یس کانفر نس کے بعد تحصیل ہارون آباد کی رجسٹری برانچ میں کروڈوں روپے کی کرپشن کا اسیکنڈل منظر عام پر آگیا۔کرپشن اسینڈل میں منشی طارق شاہ،منشی شاہد،پٹواری عبد الشکور،رجسٹری محرر مصطفےٰ،سب رجسٹرار سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ کرپشن گینگ کا سر غنہ منشی طارق شاہ جو کہ پٹواری عبد الشکور کا پرائیویٹ منشی ہے اور پٹواری کی موجودگی وغیر موجودگی میں پٹواری کے تمام تر قانونی وغیر قانونی اختیارات کا مالک ہیں۔غیر قانونی فرد جاری کرنا اسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے قانونی کام کے لئے بھی ایک ایک فرد کے پانچ ہزار سے لیکر پندرہ ہزار روپے تک رشوت وصول کرتا ہے جبکہ ٹکنیکل کرپشن کرتے ہوئے مکان ودوکان وغیرہ کو خالی پلاٹ ظاہر کر کے رجسٹری کرواتے ہوئے حکومتی خزانہ کو اربوں روپے کا سالانہ خسارہ پہنچا رہا ہے اور

اسی طرح غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے پلاٹوں کی رجسٹریاں پابندی کے باوجود مئی 2020سے لیکر اب تک کر وا کر کروڈوں روپے لے چکا ہے اس سلسلہ میں منشی طارق شاہ نے میڈیا نمائند گان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قانونی وغیر قانونی ہر کام اپنے باس پٹواری کے حکم پر کرتا ہوں اور اس کا میں میڈیا کو جواب دہ نہیں ہوں اسکا میں صرف اپنے باس کو جواب دہ ہوں

میں کروڈوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادوں یا گاڑیوں کا مالک ہوں تو تب بھی میڈیا کو جواب دہ نہ ہوں جبکہ اس سلسلہ میں پٹواری عبد الشکور کا کہنا ہے کہ مذکورہ منشی اب میرا منشی نہیں ہے اب وہ پٹواری امجد کا منشی ہے اس نے کر پشن کی ہے تو میرے علم میں نہ تھی پٹواری چاہئے اس حلقہ کا

کوئی بھی ہو لیکن منشی یہی رہتا ہیں اور اب میں اس حلقہ سے ٹرانسفر ہو چکا ہوں۔ اہلیان شہریوں امانت وغیرہ نے مذکوہ منشی ودیگر سرکاری ملازمین کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست کی ہے کہ ان کو فی الفور ملازمت سے برطرف کر کے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت ان سے نکلوائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…