اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ،کاغذات نامزدگی 11دسمبر کو وصول کئے جائیں گے جبکہ انتخابات 28دسمبر کو ہونگے ،میئر اسلام آباد کی نشست سابقہ میئر انصر عزیز کے استعفیٰ کی وجہ سے
خالی قرار دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 9دسمبر کو جاری کئے جائیں گے جبکہ 11دسمبر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کے دفتر میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک وصول کئے جائیں گے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14دسمبر تک وصول کئے جائیں گے جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16دسمبر کو ہوگی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مسترد کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 17دسمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی اسلام آبادجس کو اپیلٹ اتھارٹی بنایا گیا ہے کے دفتر میں وصول کی جائیں گی کاغذات نامزدگی کی واپسی 21دسمبر تک ہوگی امیدواروں کی حتمی فہرست اور نشانات کی الاٹمنٹ 22دسمبر کو ہوگی جبکہ پولنگ 28دسمبر کو ہوگی ۔